اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

بنگلہ دیش ہائیکورٹ کا وقار یونس کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکہ: بنگلہ دیش ٹیم کے کپتان شکیب الحسن پر تنقید کرنے پر بنگلہ دیش ہائی کورٹ نے سابق قومی کرکٹر وقار یونس کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بنگلہ دیش ہائیکورٹ نے کرکٹ بورڈ کو ہدایت دی کہ وقار یونس کو ورلڈکپ براڈ کاسٹ ٹیم سے ہٹانے کے لیے آئی سی سی سے رابطہ کرے۔

بنگلہ دیشی ہائیکورٹ نے دس دن بعد کرکٹ بورڈ سے جواب بھی طلب کیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے میچ میں اینجلیو میتھیوز کو ’ٹائم آؤٹ‘ دینے پر وقار یونس نے شکیب الحسن پر تنقید کی تھی۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ میچ میں جو ہوا وہ غلط تھا، میتھیوز کو آؤٹ کرنے کے لیے بہت زیادہ ڈرامہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے میچ میں سدیرا کی وکٹ گرنے پر میتھیوز میدان میں آئے، بیٹنگ کیلئے ہیلمٹ پہنا ہی تھا کہ اس کا اسٹریپ ٹوٹ گیا جب انہوں نے دوسرا ہیلمٹ منگوایا تو آنے میں وقت لگ گیا تھا۔

اسی دوران بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے امپائر سے اپیل کردی، امپائر نے سوچ بچار کرکے میتھیوز کو آؤٹ قرار دے دیا، جس کے بعد تجربہ کار سری لنکن کرکٹر اینجلو میتھیوز ‘ٹائم آؤٹ’ قرار پانے والے پہلے انٹرنیشنل کرکٹر بن گئے تھے۔

ورلڈکپ پلئینگ کنڈیشن کے مطابق وکٹ گرنے کے بعد نئے بیٹر کو دو منٹ کے اندر گیند کھیلنے کیلئے تیار ہونا ہوتا ہے، میتھیوز ایسا نہ کرسکے تو اُنہیں ٹائم آؤٹ قرار دے دیا گیا تھا۔

تاہم شکیب الحسن کو اس اقدام پر سابق و موجودہ کرکٹرز، شائقین کرکٹ کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں