لاہور: جائیداد کے تنازعہ پر مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے آئے بزرگ کو تشدد کو نشانہ بنایا گیا جس کی ویڈیو سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے تھانہ گلشن اقبال کے حدود میں جائیداد کے تنازعہ پر مسجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے آئے بزرگ کو تشدد کو نشانہ بنایا گیا جس کی سی سی ٹی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد میں تشدد کا واقعہ جائیداد کے تنازعہ پر پیش آیا، فوٹیج میں چوہدری گوہر اور فیصل نامی شخص کو بزرگ شہری پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
جائیداد کے تنازعہ میں مسجد کا تقدس پامال-
لاہور کے علاقے اقبال ٹائون کے رضا بلاک کی مسجد میں بھتیجوں نے چچا پر حملہ کر دیا- جائیداد کے تنازعے پر چار بھائیوں فیصل/گوہر / اعجاز وغیرہ نے چچا اعجاز پر مسجد میں حملہ کر دیا اور باپ بیٹے کو زخمی کر دیا- pic.twitter.com/m3KMDjgh5A— Rai Saqib KharaL (@iRaiSaqib) November 9, 2023
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قریب موجود بیٹا ابرار والد کو بچانے آتا ہے تو حملہ آور کے 2 ساتھی مسجد میں آجاتے ہیں، تینوں ساتھی مل کر بزرگ شہری اعجاز اور اسکے بیٹے ابرار کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ درخواست کے بعدکارروائی کا آغاز کردیا ہے، تشدد کرنے والے تینوں افرادکو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔