ٹیکسلا: سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹیکسلا میں استحکام پاکستان پارٹی کے جلسے کے دوران سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کری۔
جلسے میں پارٹی سربراہ جہانگیر ترین، علیم خان، فردوس عاشق اعوان ودیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
غلام سرور خان نے کہا کہ 2013 کی الیکشن مہم میں بچے کہتے تھے ہم نے نیا پاکستان بنانا ہے، افسوس ہم بچوں کی امیدوں پر پورے نہیں اترے۔
پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان کی ٹیکسلا آمد.
سابق وزیر غلام سرور خان نے اپنے گروپ کے ہمراہ باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی. سابق ایم این اے منصور حیات خان ،سابق ایم پی اے عمار صدیق خان،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمد افضل ،امیدوار… pic.twitter.com/6ZdqCbtz71
— Istehkam-E-Pakistan Party (@istehkamPK) November 9, 2023
آئی پی پی سربراہ جہانگیر ترین نے کہا کہ پیچھے مت دیکھو، آگے بڑھو، لڑائی کرکے، گالیاں دے کر او ربرا بھلا کہہ کر کچھ نہیں ملے گا، بس اپنے مقصد اور سوچ کو بڑا رکھیں۔
علاوہ ازیں سابق ایم این اے منصور حیات خان ،سابق ایم پی اے عمار صدیق خان، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمد افضل ، امیدوار صوبائی اسمبلی ملک عظمت محمود ، سابق ناظمین اور چیئرمین کی کثیر تعداد نے بھی آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل سابق وفاقی وزیر نے پارٹی قیادت سے ملاقات کے دوران آئی پی پی میں شرکت کا اعلان کیا تھا۔