جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

عورت شریف ہوتی ہے، مرد شریف نہیں ہو سکتا! محب مرزا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا سمجھتے ہیں کہ مرد کبھی شریف نہیں ہوسکتا اس کے برعکس عورت شریف ہوتی ہے۔

اپنی منفرد اداکاری سے اپنی الگ پہچان بنانے والیے محب مرزا نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس دوران انھوں نے مرد کی شرافت کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے، انھوں نے کہا کہ مرد شریف ہو ہی نہیں سکتا جبکہ عورت شریف ہوتی ہے۔

محب مرزا سے سوال کیا گیا کہ ان کے گھر میں کس کا حکم چلتا ہے ؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ میرا گھر ایسا نہیں کہ جہاں ڈکٹیشن دی جائے۔ میرے گھر میں ہم دونوں کی چلتی ہے ہمارا گھر ایسا نہیں کہ جہاں عام طور پر صرف عورت کی ہی چلے۔

- Advertisement -

انٹرویو میں میزبان نے پوچھا عام طور پر ہر گھر میں عورت کی زیادہ چلتی ہے کیوں کہ ہر شریف آدمی اپنی بیوی کی سنتا ہے، اس سوال پر اداکار نے الٹا میزبان سے سوال کیا کہ کس نے کہا کہ میں شریف آدمی ہوں؟

اداکار کا کہنا تھا کہ میں شریف آدمی نہیں ہوں، اگر آپ آدمی ہیں تو آپ شریف نہیں ہوسکتے! اگر کوئی ایسا کہتا ہے تو وہ سب بکواس ہے عورت یا مرد دونوں کو اس خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کہ اگر آدمی ہے تو شریف ہوگا۔

میزبان نے حیران ہوتے ہوئے محب مرزا سے سوال کیا کہ کیا آپ کے نزدیک عورت شریف ہوسکتی ہے؟ جس پر محب کا کہنا تھا کہ عورت شریف ہوتی ہے لیکن ایسا نہیں ہوسکتا کہ مرد شریف ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں