بھارتی اداکاراؤں رشمیکا مندانہ اور کترینہ کیف کے بعد سچن ٹنڈولکر کی صاحبزادی سارا ٹنڈولکر اور کرکٹر شبھمن گل کی بھی جعلی تصویر وائرل ہوگئی۔
آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار کردہ تصاویر مشہور شخصیات کو اکثر ہی پریشان کرتی رہتی ہیں اور اس کے حالیہ شکار شبھمن گل اور سارا ٹنڈولکر بنے ہیں۔
شبھمن گل اور سارا ٹنڈولکر کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ خوشی سے تصویر بنوانے کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ تصویر دیکھ کر کئی سوشل میڈیا صارفین تو یہ سمجھنے لگے کہ ان دونوں نے اپنے رشتے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے تاہم کچھ لوگ اس بات کو سمجھنے میں کامیاب رہے کہ یہ تصویر جعلی ہے اور مصنوعی ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائی گئی ہے کیونکہ اصل میں سارا ٹنڈولکر نے یہ تصویر اپنے بھائی ارجن ٹنڈولکر کے ساتھ بنوائی تھی۔
— Arya_Sinha9 (@Yobitch92321581) November 9, 2023
حال ہی میں کئی مشہور بھارتی شخصیات کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے تیار کردہ جعلی تصاویر اور ویڈیوز کا شکار ہونے کے بعد بھارتی حکومت نے بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وہ غلط معلومات، ڈیپ فیک اور دیگر مواد غیر قانونی مواد کی نشاندہی اور ان کے خلاف شکایت موصول ہونے کے بعد 36 گھنٹے کے اندر ایسے مواد کو سوشل میڈیا سے ہٹا دیں۔
ایڈوائزری میں مصنوعی طور پر تبدیل شدہ تصاویر اور ویڈیوز بنانے والوں کےخلاف سوشل میڈیا کمپنیوں کو 24 گھنٹوں کے اندر کارروائی کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔