اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

450 سوشل میڈیا پر کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے؟ دلچسپ ٹویٹس

اشتہار

حیرت انگیز

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر 450 کا ہندسہ ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں یہ کیوں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

یہ دور سوشل میڈیا کا دور ہے جب بھی کسی بھی شعبے میں کوئی معاملہ اہم ہونے لگے تو وہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کی صورت میں سامنے آ جاتا ہے جیسا کہ آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر 450 کا ہندسہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے جس کی وجہ بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستان کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات بتائے گئے ہیں۔

بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈ میں گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ایک بڑی شکست سے دوچار کر کے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کو تقریباً ختم کر دیا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ 10 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے پاکستان کے 8 پوائنٹس اور نمبر پانچواں ہے کل انگلینڈ کے خلاف میچ جیتنے کی صورت میں پاکستان کے پوائنٹ بھی 10 ہو جائیں گے۔

- Advertisement -

تاہم یہاں صورتحال یہ ہے کہ نیوزی لینڈ کا رن ریٹ اتنا زیادہ ہے کہ اس کو پار کرنے کے پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف سادہ فتح نہیں بلکہ کیلکولیٹڈ فتح درکار ہوگی۔
اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو اسے انگلش ٹیم کو 287 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگا تاہم ہدف کا تعاقب کیا تو پھر کچھ یوں ہوگا کہ اگر انگلینڈ نے 150 رنز کا ہدف دیا تو اسے 3.5 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا اور آخر الذکر تو نا ممکن ہے۔

ایسے میں سوشل میڈیا کے بقراط اور سقراط حرکت میں آ گئے ہیں اور ورلڈ کپ میں پاکستان کی رسائی کے امکانات بتانا شروع کر دیے ہیں جس کے باعث 450 ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے اس دوران کئی دلچسپ ٹوئٹس بھی سامنے آئی ہیں۔

محمد عادل نامی صارف نے ایک فرضی اسکور کارڈ دکھایا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے ایک وکٹ پر 550 رنز بنائے۔ فخر زمان 275، کپتان بابر اعظم 200 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 29.3 اوورز میں 175 رنز پر آؤٹ ہوگئی ویں پاکستان نے یہ میچ 375 رنز سے جیت کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اس پوسٹ پر صارف نے کیپشن دیا کہ ’’بس اب ورلڈ کپ ہمارا ہواـ‘‘

ذوالقرنین نامی صارف نے رواں ورلڈ کپ کے کچھ میچز کے اسکور کارڈز اور جیت کے مارجن بتائے ہیں جس میں آسٹریلیا کے 399 رنز کے جواب میں نیدر لینڈ 90 پر آؤٹ اور 309 رنز سے فتح، انڈیا کے 357 رنز کے جواب میں سری لنکا 55 پر آؤٹ اور 302 رنز سے فتح۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ 400 یا 450 رنز بنانا مشکل ضرور لیکن نا ممکن نہیں ہے۔

ایک صارف نے مرحوم معین اختر کے ایک پروگرام کا پرانا کلپ شیئر کیا جس میں وہ میگا ایونٹس میں پاکستان کی اگر مگر والی صورتحال دلچسپ انداز میں بتاتے ہیں۔

 

ایک صارف نے لکھا کہ ایک پلان یہ بناتے ہیں اور ایک پلان اللہ اور اللہ سب سے بہتر منصوبے بنانے والا ہے اسکور 450۔

 

ایک صارف نے طنزیہ پوسٹ کی کہ پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی ممکن ہے پہلے پاکستان بیٹنگ کرے اور 350 پلس ٹارگیٹ سیٹ کرے پھر پوری انگلش ٹیم کو کمرے میں بند کر دیں ٹائم آؤٹ پر پوری ٹیم باہر اور پھر آنکھ کھل گئی۔

 

ایک صارف نے اوپنر امام الحق کا ورلڈ کپ سے قبل ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کا کلپ شیئر کیا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہماری ٹیم بہترین ٹیم ہے جو سب کچھ کر سکتی ہے۔

 

ایک صارف نے بابر اعظم کے تصویری خاکے میں انہیں کیلوکلیٹر کے ساتھ کیلکولیشن کرتے دکھایا گیا ہے ساتھ وہ لکھتے ہیں کولکتہ میں آپ اپنا 100 فیصد کریں۔

 

ایک اور صارف نے طنزیہ پوسٹ کی کہ پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ پاکستان انگلینڈ کے خلاف 400 رنز اسکور کرے اور جواب میں انگلینڈ کہہ دے کہ شام ہو گئی ہے، امی ماریں گی، ہم نے واپس گھر جانا ہے اس لیے ہم نہیں کھیلتے۔

 

ایک صارف نے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے پاکستان کی ممکنہ مارجنز سے فتح کی کیلکولیشن پیش کرتے ہوئے آل راؤنڈر افتخار احمد کی حیرت اور پریشانی کی ملی جلی عکاسی کرتی تصویر شیئر کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں