اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی نمائش

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے شہر جدہ میں فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کی نمائش جاری ہے اور شائقین فٹبال ذوق وشوق سے یہ نمائش دیکھنے آ رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر بلد میں فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کی نمائش جاری ہے اور شائقین فٹبال ذوق و شوق سے یہ نمائش دیکھنے کے لیے آ رہے ہیں۔

یہ نمائش 18 نومبر تک شام 5 بجے سے رات 12 بجے تک جاری رہے گی جس میں آنے والوں کی دلچسپی کے لیے روڈ شو کا انعقاد کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

شائقین اس روڈ شو میں فٹبال کھیلنے کے علاوہ دیگر کھیلوں سے بھی محظوظ ہو سکتے ہیں جب کہ یہاں ایک خصوصی باربر شاپ بھی قائم کی گئی ہے جہاں فٹبال شائقین اپنے پسندیدہ اسٹار کھلاڑیوں کے طرز کے بال کٹنگ اور رنگ کرا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں فٹبال سب سے مقبول کھیل ہے اور یہاں کی لیگ دنیا کی مشہور فٹبال لیگز میں شمار ہوتی ہے۔

سعودی عرب 2034 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کا بھی خواہاں ہے جس کے لیے وہ فٹبال کی عالمی باڈی کے سامنے اپنا نام پیش کرنے کا اعلان بھی کر چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں