اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

منی لانڈرنگ کی ضبط شدہ رقم کہاں خرچ ہوگی؟ منصوبہ پیش کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے ایک سرکاری ادارے نے منی لانڈرنگ اور بد عنوانی کے جرائم میں ضبط شدہ رقم کاروبار میں لگانے کا منصوبہ پیش کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں نا بالغوں اور ان جیسے افراد کے سرمائے کے ذمے دار سرکاری ادارے نے منی لانڈرنگ اور بدعنوانی کے جرائم میں ضبط شدہ رقم کاروبار میں لگانے کا منصوبہ پیش کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق کا اس منصوبے کا مقصد مفاد عامہ کی خاطر دولت کا تحفظ ہے جس سے سعودی عرب میں اقتصادی و سماجی ترقی میں مدد ملے گی جب کہ اس منصوبے کے تحت منجمد اور ضبط شدہ اثاثوں کو وصول کرنے والے ادارے کے ساتھ ربط و ضبط پیدا کیا جائے گا۔

- Advertisement -

مذکورہ ادارہ منجمد اور ضبط شدہ اثاثوں کے کاروبار سے متعلق کارروائی میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور نہ صرف مبینہ اثاثوں کے کاروبار کی نگرانی کرے گا بلکہ اس حوالے سے ضروری قواعد و ضوابط اور منصوبے بھی سامنے لائے گا۔

مذکورہ ادارہ مبینہ اثاثوں کو کاروبار میں لگانے کے لیے کسی سرکاری ادارے کے عہدیدار کے ساتھ معاہدہ کرے گا جب کہ اس مقصد کے لیے کمپنیاں بھی قائم کی جا سکتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں