بھارتی اداکار کارتک آریان اپنی سابقہ گرل فرینڈ سارا علی خان کی دیوالی پارٹی میں شرکت کر کے سب کو حیران کردیا۔
اداکارہ سارہ علی خان نے حال ہی میں مشہور بھارتی ٹاک شو کافی ود کرن کے سیزن 8 میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اور کارتک کے بریک سے متعلق بات کی۔
View this post on Instagram
یہ پارٹی گزشتہ روز پٹودی خاندان کی صاحبزادی سارا علی خان نے اپنے گھر مذہبی تہوار ’دیوالی‘ کی مناسبت سے رکھی جس میں بالی وڈ کے ساتھی اداکار بھی مدعو تھے۔
View this post on Instagram
اس پارٹی میں سارا علی خان کے سابق بوائے فرینڈ کارتک آریان، اداکارہ اننیا پانڈے، ادتیا رائے کپور و دیگر اسٹارز نے شرکت کرکے تقریب کو زینت بخشی۔
سارہ علی خان ماضی میں کارتک آریان کو ڈیٹ کر چکی ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ جب آپ کسی کے ساتھ کوئی تعلق بناتے ہیں، چاہے وہ آپ کے دوست ہوں، چاہے وہ تعلق پیشہ ورانہ ہو یا پھر رومانوی ہو جیسے کہ اگر میں نے کسی کے ساتھ کوئی تعلق قائم کیا میں نے اس تعلق کو اپنا وقت دیا تو ظاہر ہے جب وہ تعلق ختم ہوتا ہے تو انسان کو تکلیف ہوتی ہے۔