منگل, اپریل 8, 2025
اشتہار

’چلبل پانڈے کے کردار کیلیے سلمان خان پہلا انتخاب نہیں تھے‘

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار و ہدایت کار ارباز خان نے 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دبنگ‘ میں چلبل پانڈے کے کردار سے متعلق انکشاف کر دیا۔

سُپر اسٹار سلمان خان نے فلم ’دبنگ‘ میں چلبل پانڈے نامی پولیس آفیسر کا کردار نبھا کر اپنے کروڑوں مداحوں کا دل جیتا۔ آج اگر اس بارے میں سوچیں تو لگتا ہے کہ اداکار کے علاوہ کوئی بھی اس کردار کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتا تھا۔

لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ سلمان خان چلبل پانڈے کے کردار کیلیے فلمسازوں کی پہلی پسند نہیں تھے؟

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ارباز خان نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ہدایت کار ابھینو کشیپ اس کردار کیلیے عرفان خان یا رندیپ ہودا کے نام پر غور کر رہے تھے۔

ارباز خان نے بتایا کہ جب ابھینو کشیپ نے مجھے فلم کا اسکرپٹ پڑھ کر سنایا تو میں نے سوال کیا کہ آپ مجھے اس کیلیے کیوں نہیں لے رہے، لیکن انہوں نے مجھے چلبل پانڈے کے بھائی کا کرداردیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ابھینو کشیپ عرفان خان یا رندیپ ہودا کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے اور جب بات نہیں بنی تو میں نے ان سے کہا کہ اگر چلبل پانڈے کیلیے سلمان خان کو لے لیا جائے تو کیا خیال ہے؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں