بدھ, اکتوبر 23, 2024
اشتہار

حماس کے سربراہ کی پوتی اسرائیلی بمباری میں شہید

اشتہار

حیرت انگیز

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پوتی اسرائیلی بمباری میں شہید ہو گئیں۔

فلسطینی میڈیا کےمطابق روعاحمام میڈیکل کی طالبہ تھی۔ اسرائیل نے غزہ میں البراق اسکول پر بمباری کی جس کے نتیجے میں پناہ لیے پچاس فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

بزدل اسرائیل کو آئی سی یوکے مریضوں سے بھی خطرہ ہونے لگا۔ القدس اسپتال کے آئی سی یوپر بھی فائرنگ کر کے ایک مریض کو شہید کر دیا۔

- Advertisement -

اسرائیلی طیاروں نے الشفااسپتال کو چار بار نشانہ بنایا۔ الشفا اسپتال اب بھی ٹینکوں کے گھیرے میں ہے۔

خان یونس میں اسرائیلی ٹینکوں نے بچوں کے رنتیسی اسپتال کو گھیر لیا۔ مریضوں اور پناہ گزینوں کو اسپتال خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عورتیں اور بچے سفید جھنڈے اٹھائے باہر نکلنے لگےتو ان پر اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کر دی۔ اسرائیل نے پینتیس روز کی بمباری میں گیارہ ہزار سے زائد فلسطینی شہید کر دی جن میں ساڑھے چار ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں