13.2 C
Dublin
جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

گاڑی نہر میں گرنے سے 5 افراد ڈوب گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: میلسی سے ملتان جانیوالی بارات میں شامل گاڑی نہر میں جاگری، جس کے سبب گاڑی میں سوار 5 افراد ڈوب گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ڈھمکی نہر میں گر گئی۔ حادثے کی شکار گاڑی میں 18سال سے کم عمر کے 5 افراد سوار تھے۔

ایس ڈی پی اومیلسی رانا ندیم اقبال نے بتایا کہ ڈوبنے والوں کونکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے،جبکہ ریسکیو آپریشن میں 6 گھنٹے سے زائد وقت لگ سکتا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جب شیخوپورہ میں گھریلو پریشانیوں سے تنگ خاتون نے دو بچوں سمیت بھکھی نہر میں چھلانگ لگادی تھی۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا بچوں کی عمریں تین سے پانچ سال کے درمیان تھیں، خاتون نے پہلے بچوں کو نہر میں پھینکا پھر خود بھی چھلانگ لگادی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں