بھارت میں لڑکی سے بات کرنے پر بارہویں جماعت کے طالب علم کی انگلیاں کاٹ دی گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں بارہویں جماعت کا طالب علم اپنی ہم جماعت طالبہ سے بات کررہا تھا کہ اس دوران سینئر طالب علم غصے میں آگیا۔
لڑکی سینئر طالب علم کی ٹیوشن کلاس میں پڑھتی تھی، بعدازاں اسکول ختم ہونے کے بعد سینئر اس لڑکے کو پارک میں لے گیا جہاں اسے پہلے پتھر سے مارا اور پھر اس کی انگلیاں کاٹ دیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈر اور خوف کے مارے بارہویں جماعت کے طالب علم نے اپنے ماں باپ کو پیش آئے واقعے سے متعلق جھوٹ بولا اور بتایا کہ اس کی انگلیاں موٹر سائیکل کی چین میں آکر کٹ گئیں لیکن والدین کے سوال کرنے پر اس نے سچ بتادیا جس پر پولیس کو شکایت درج کرائی گئیں۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔