اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

شاہین شاہ، وسیم اکرم کے ہم پلہ ہو گئے

اشتہار

حیرت انگیز

رواں ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر تو مایوس کن رہا لیکن قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ نے میگا ایونٹ میں وسیم اکرم کے ہم پلہ ہونے کا اعزاز پا لیا۔

بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں 5 شکستوں کے بعد پاکستان ٹیم میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی اور آج خالی ہاتھ وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی اس مایوس کن کارکردگی کے دوران ہی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے رواں ورلڈ کپ کے 9 میچوں میں 18 وکٹیں حاصل کیں یوں وہ سابق پیسر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے ہم پلہ ہو گئے۔

- Advertisement -

وسیم اکرم نے 1992 کے ورلڈ کپ میں 10 میچز کھیل کر 18 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ کے کسی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو حاصل ہے جنہوں نے 2011 کے بھارت میں کھیلے گئے عالمی کپ میں 8 میچز کھیل کر 21 بلے بازوں کو ٹھکانے لگایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں