ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز کراچی میں رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے۔

نومبر میں رپورٹ ہونے والے ڈینگی کے کیسز کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی ڈویژن میں کُل 1590 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

کراچی کے ضلع جنوبی میں 307، ضلع غربی میں 36، ضلع شرقی میں 649 مریض سامنے آئے۔ ضلع وسطی میں 256، ضلع ملیر میں 91، کورنگی میں 138 اور کیماڑی میں 68 کیسز رپورٹ ہوئے۔

- Advertisement -

اسی طرح حیدر آباد ڈویژن میں ڈینگی سے متاثرہ 457، سکھر ڈویژن میں 27، لاڑکانہ میں 35، میرپور خاص میں 80 اور شہید بے نظیر آباد میں 16 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز کراچی میں رپورٹ

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں