کراچی میں ہل پارک کے قریب درخت سے ایک شخص کی لٹکی ہوئی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق ہل پارک نرسری کے قریب ایک شخص کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش ملنے کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
متوفی کی شناخت 58سال کے شریف مسیح کے نام سے ہوئی۔ کئی گھنٹےگزر جانے کے بعد بھی ورثا سامنے نہیں آسکے۔
- Advertisement -
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی لگتا ہے کرائم سین یونٹ نےجائے وقوعہ سے شواہد اکٹھےکر کے رپورٹ مرتب کر لی ہے،
لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ سامنے آسکے گی۔