اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی : ڈٓاکوؤں نے نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈٓاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکےنجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا اورموقع سے فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکو بے قابو ہے ، نیوکراچی میں ڈاکوؤں نے نجی کمپنی کی ڈلیوری وین لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ کو گولی مار دی۔

پولیس نے بتایا مقتول سیکیورٹی گارڈ کی شناخت عمر زمان کے نام سے ہوئی ہے، سیکیورٹی گارڈ پرائیویٹ کمپنی کے ڈلیوری وین پرتعینات تھا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح ملزمان نے کمپنی کی وین کو لوٹنے کی کوشش کی تو سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کی، جس سے ایک ڈاکوزخمی ہوگیا اور ملزمان کے ساتھی اپنے زخمی ساتھی کولےکرفرار ہو گئے۔

ڈاکوؤں نے فرار ہوتے ہوئےسیکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کر دی جس سے وہ جان کی بازی ہار گیا تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

دوسرے واقعے میں کراچی کے علاقے کورنگی میں کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب چائے کے ہوٹل پر ڈاکوؤں کو شہری نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

بائیک سوار ملزمان چائے کے ہوٹل پربیٹھےشہریوں سےلوٹ مار کر رہے تھے کہ ہوٹل پر ہی موجود شہری نےڈاکو سےاسلحہ چھینا اور فائرنگ کردی، جس سے دونوں ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں