بدھ, اکتوبر 16, 2024
اشتہار

سعودی عرب: بھارتی ٹینکر ڈرائیور بڑی مشکل میں پھنس گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماحولیاتی امن اسپیشل فورس کی جانب سے مکہ ریجن میں بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی امن اسپیشل فورس کا کہنا ہے کہ مذکورہ بھارتی ڈرائیور نے ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی کی تھی، جس کی بناء پر اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ انڈین ڈرائیور نے مکہ مکرمہ ریجن میں گندا پانی ممنوعہ مقام پر پھینک دیا تھا۔ بھارتی شہری کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹس کے مطابق خلاف ورزی پر 30 ملین ریال تک کا جرمانہ اور 10 برس تک قید کی سزا ہو سکتی ہے دونوں سزاؤں میں سے کسی ایک پر بھی اکتفا کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب سعودی حکام نے کرپشن کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کئی سرکاری افسران سمیت متعدد غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا۔

کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن (نزاھۃ) کے ترجمان کے مطابق بد عنوانی کے الزامات میں 23 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، ترجمان نزاھۃ نے کرپشن کے 13 کیسز کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق غیر قانونی طریقے سے پلاٹس کی رجسٹری کے سرکاری کاغذات جاری کرنے پر ایک وثیقہ نویس کو گرفتار کیا گیا ہے، اور اس کے سگے بھائی کو بھی 65 ملین ریال میں پلاٹ فروخت کرنے پر حراست میں لیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں