پاکستان کے سابق کرکٹر عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جب نیتیں ہی صاف نہیں تو نتیجہ کیسے اچھا آسکتا ہے۔
چیمپیئن آل راؤنڈر کا ایک ڈشکشن کے دوران کہنا تھا کہ میں بات کرتا ہوں نیت کی، انھوں نے اپنے وقت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ مجھے پتا تھا کہ ہمارا جو کپتان یونس خان ہے اس کی نیت بہت اچھی ہے اس چیز نے مجھے اعتماد دیا۔
انھوں نے کہا کہ اگر ان کی نیت اچھی ہے اور یہ چاہتے ہیں کہ میں پاکستان کے لیے کچھ کروں تو مجھ میں بھی ہمت آئی اور اللہ کا شکر ہے کہ میں نے بھی وہاں پر ڈلیور کیا۔
بابر اعظم @babarazam258
کی کپتانی کو مخاطب کرتے ہوئے چیمپیئن آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ جب نیتیں ہی صاف نہیں تو نتیجہ کیسے اچھا آسکتا ہے۔۔عبدالرزاق نے بڑی مثال بھی دی ۔@TheRealPCBMedia pic.twitter.com/YoSx44DQjv— ZAHID GHAFFAR (@zahidghaffar) November 13, 2023
پاکستا کرکٹ ٹیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں بڑی باتیں چل رہی ہیں پاکستان ٹیم کی اور پلیئرز کی، تو بات یہ ہے کہ ہماری نیت ہے ہی نہیں کہ کسی چیز کو پالش کیا جائے، پلیئرز کو ڈیولپ کیا جائے۔
انھوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کی سوچ یہ ہے کہ میں اس وجہ سے شادی کروں اور وہاں سے بڑا نیک اور پرہیزگار بچہ پیدا ہوجائے تو کبھی بھی نہیں ہوتا، آپ کو پہلے نیت اپنی ٹھیک کرنی پڑی گی۔