بدھ, نومبر 27, 2024
اشتہار

بابر اعظم کو وائٹ بال کی کپتانی سے ہٹانے پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو وائٹ بال کی کپتانی سے ہٹانے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اور بابر اعطم کی ملاقات آج ہوگی جس میں بابر اعظم کو ون ڈے اور ٹی 20 کی کپتانی چھوڑنے کا کہا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا بتانا ہے کہ دورہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے شان مسعود مضبوط امیدوار ہیں، بورڈ تبدیلیوں سے متعلق حتمی فیصلہ بابر اعظم سے ملاقات کے بعد کرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ بورڈ کے اہم عہدیداران اور سابق کرکٹرز نے محمد حفیظ کو ذمہ داریاں سونپنے کی حمایت کردی ہے، نئے چیف سلیکٹر کے حوالے سے آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ محمد حفیظ دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کا انتخاب کریں گے۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ محمد حفیظ نے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے لیے چیئرمین کمیٹی ذکا اشرف سے کچھ وقت مانگا ہے۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ نے ورلڈ کپ اسکواڈ کی سلیکشن میں تحفظات دور نہ ہونے پر استعفیٰ دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں