ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

کون فائنل میں جائے گا اور کون خالی ہاتھ گھر؟ بھارت اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل آج

اشتہار

حیرت انگیز

ون ڈے ورلڈ کپ کا ناک آؤٹ مرحلہ آج شروع ہو رہا ہے میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل آج میزبان بھارت اور 2019 کی رنر اپ نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔

بھارت میں جاری کرکٹ کا سب سے بڑا عالمی میلہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا 13 واں ایڈیشن اختتام کی جانب گامزن ہے آج سے ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز ہو رہا ہے۔ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

بھارت رواں ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں نا قابل شکست رہی ہے اور کسی ٹیم کو اسے ہرانے کی جرات نہ ہوئی۔ آج میزبان ٹیم کا امتحان ہوگا کیونکہ میگا ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں بھارت آج تک نیوزی لینڈ کو زیر نہیں کر سکا ہے۔

- Advertisement -

اس سے قبل آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ مراحل میں بھارت اور نیوزی لینڈ 3 بار مقابل آئے اور تینوں بار بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔ آخری بار آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو مات دی تھی۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔ ورلڈ کپ کے تمام میچز اے اسپورٹس چینل پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

ورلڈ کپ مقابلوں میں نیوزی لینڈ کو بھارت پر برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیمیں 10 بار مد مقابل آئی ہیں جس میں سے 5 کیویز نے جیتے اور 4 ہارے ہیں۔

آج وانکھیڈے میں جو بھی میدان مارے گا ورلڈ کپ کی ٹرافی اس سے صرف ایک قدم دور رہ جائے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم خالی ہاتھ مسلتی رہ جائے گی۔

میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں