جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ میچوں میں کوہلی اور روہت شرما کا ریکارڈ‌ خراب

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کیخلاف آج پہلے سیمی فائنل بھارت کو کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی سے بڑی امیدیں ہیں لیکن آئی سی سی ناک آؤٹ میچز میں دونوں کا ریکارڈ بہت خراب ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج ممبئی نے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ رواں میگا ایونٹ میں بھارتی قائد روہت شرما اور ویرات کوہلی اپنی بہترین فارم میں اور ٹورنامنٹ کے سر فہرست بلے بازوں میں شامل ہیں۔

تاہم آج کا سیمی فائنل دونوں بلے بازوں کے لیے کڑا امتحان ہوگا اور ان کے لیے رنز بنانا بڑا چیلنج ہوگا جس کی وجہ میگا ایونٹس کے ناک آؤٹ میچز میں ان کا ناکام ریکارڈ ہے۔

- Advertisement -

رواں ورلڈ کپ کے 9 میچوں میں 594 رنز بنا کر ایونٹ کے ٹاپ بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ویرات کوہلی کو یوں تو رن مشین، چیز ماسٹر اور کرکٹ کنگ کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے لیکن آئی سی سی کے میگا ایونٹس کے ناک آؤٹ مرحلے میں یہ ہمیشہ ناکام رہے ہیں۔

ویرات کوہلی نے اب تک آئی سی سی ورلڈ کپ میں 6 ناک آؤٹ میچز کھیلے ہیں جس میں 12 رنز کی معمولی اوسط سے صرف 73 رنز ہی بنائے ہیں۔

انہوں نے تین سیمی فائنل کھیلے ہیں جہاں ان کا رنز بنانے کا ریکارڈ 9، ایک اور ایک رنز ہے۔

بھارتی قائد جو رواں ورلڈ کپ میں 503 رنز بنانے کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں انہوں نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے دو سیمی فائنل کھیل رکھے ہیں جس میں انہوں نے 35 رنز بنائے ہیں۔

شرما نے 2015 کے سیمی فائنل میں 35 رنز کی اننگ کھیلی جب کہ 2019 کے ورلڈ کپ فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف صرف ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔

آج اگر کیویز کے خلاف بھارت نے کامیابی حاصل کرنی ہے تو مذکورہ دونوں بیٹرز یا کسی ایک کو دیر تک کریز پر قیام کرنا اور رنز کرنا ہوں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ مرحلے میں بھارت آج تک نیوزی لینڈ کو زیر نہیں کر سکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں