پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

بھارت نیوزی لینڈ کو ہرا کر ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارت کی جانب سے دیے گئے 398 رنز کے تعاقب میں 48.5 اوورز میں 327 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

ڈیرل مچل کی 134 رنز کی شاندار اننگز بھی نیوزی لینڈ کو کامیابی نہ دلوا سکی، کپتان کین ولیمسن 69 رنز بنا کر نمایاں رہے، گلین فلپس 41 رنز بنا کر بمراہ کا نشانہ بنے۔

- Advertisement -

اوپنرز ڈیوڈ کونوے اور راچن رویندرا 13، 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ٹام لیتھم بغیر کوئی رن بنائے شامی کو وکٹ دے بیٹھے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے سات کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، بمراہ، سراج اور رویندرا جڈیجا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 398 رنز کا ہدف دیا تھا۔

مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے کیریئر کی کیریئر کی 50 سنچریاں بنا کر ٹنڈولکر کی 49 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

ویرات کوہلی 113 گیندوں پر 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شریاس ایئر نے 105 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، شبھمن گل 80 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

کپتان روہت شرما 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کے ایل راہول 39 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے تین وکٹیں حاصل کیں، ٹرینٹ بولٹ ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

اس سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی قائد روہت شرما نے کہا کہ ہم ورلڈ کپ میں لگاتار 9 میچز جیت کر آئے ہیں لیکن آج نیا دن ہے۔ نیوز لینڈ سے اچھا مقابلہ ہوگا۔ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

کیوی قائد کین ولیمسن نے کہا کہ اگر ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتے۔ انہوں نے غیر ملکی میڈیا کی آج کے میچ کی پچ تبدیل کرنے کے دعوے کی نفی کرتے  ہوئے کہا کہ میچ استعمال شدہ پچ پر ہی کرایا گیا ہے۔ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ میچوں میں کوہلی اور روہت شرما کا ریکارڈ‌ خراب

یاد رہے کہ بھارت آج تک ناک آؤٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں ناکام رہا ہے۔ اس سے قبل آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ مراحل میں بھارت اور نیوزی لینڈ 3 بار مقابل آئے اور تینوں بار بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔ آخری بار آئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو مات دی تھی۔

بڑے مقابلے کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

بھارت:

روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو، رویندر جڈیجہ، جسپرت بمراہ، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور محمد سراج

نیوزی لینڈ:

کین ولیمسن (کپتان)، ڈیون کانوے، رچن رویندرا، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مارک چپمین، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں