اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

صنعتوں کی پیداوار میں بڑی کمی ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: رواں سال اگست کے مقابلے میں ستمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.56 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں سالانہ بنیاد پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.01 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ جولائی تا ستمبر بڑی 0.68 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا ستمبر تمباکو کی پیداوار میں 38.43 فیصد کی کمی ہوئی، ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار میں 19.99 فیصد کمی ہوئی، پیپر اور بورڈ کی صنعتوں کی پیداوار میں 7.21 فیصد کمی ہوئی۔

- Advertisement -

اسی طرح آئرن اور اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 2.20 فیصد اور آٹوموبیل شعبے کی پیداوار میں 45.97 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا ستمبر فرنیچر شعبے کی پیداوار میں 61.82 فیصد، الیکٹریکل مصنوعات کی پیداوار میں 12.11 فیصد کمی ہوئی۔

علاوہ ازیں، فوڈ کے شعبے کی پیدوار میں 5.16، مشروبات شعبے کی پیداوار میں 2.85 فیصد، کیمیکز کی پیدوار میں 1.95 اور فارماسوٹیکل شعبے کی پیداوار 41.28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں