ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

شان مسعود ٹیسٹ، شاہین آفریدی ٹی 20 کے کپتان مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

پی سی بی نے شان مسعود کو ٹیسٹ، شاہین آفریدی کو ٹی 20 کا کپتان مقرر کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر قومی ٹیم کے نئے کپتان کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پی سی بی کا بتانا ہے کہ ’شاہین آفریدی ٹی 20 قومی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ جبکہ ون ڈے ٹیم کے کپتان کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹر بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا اور لکھا کہ تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہورہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرنا مشکل تھا لیکن یہی درست وقت ہے۔

بابر اعظم نے لکھا کہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹ بطور کھلاڑی کھیلتا رہوں گا، پی سی بی نے جو مواقع دیے اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں