سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ اور سابق ٹٰینس اسٹار ثانیہ مرزا کی تصویر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق کرکٹر یووراج سنگھ نے ثانیہ مرزا کی 37ویں سالگرہ کے موقع پر ماضی کی تصویر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
یووراج سنگھ تصویر میں ٹینس پکڑے ہوئے ہیں جبکہ ثانیہ مرزا نے بیٹ تھاما ہوا ہے۔
View this post on Instagram
سابق کرکٹر کو بلیک ٹی شرٹ اور بلیو جینز میں ثانیہ مرزا کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
یووراج نے ثانیہ کو سالگرہ مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک مرچی مومی، آج کی آپ کی تقریبات حیرتوں سے بھری ہوئی ہیں، بہت ساری محبتیں اور نیک تمنائیں ہمیشہ۔‘
ثانیہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’ہیپی برتھ ڈے موٹو، دوستی کے 18 سال اور جب آپ بات کرتے ہیں تو میرے چہرے پر اب بھی وہی الجھن کا تاثر ہے سب سے حیرت انگیز ہے۔‘
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹر شعیب ملک 2010 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کے ہاں 2018 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام اذہان مرزا ملک رکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں لیکن دونوں کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
یووراج سنگھ نے 2016 میں بالی ووڈ اداکارہ ہیزل کیچ سے شادی کی ان کے دو بچے اورئن اور اورا ہیں۔