جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بابر کے مستعفی ہونے پر ٹی ٹوئنٹی کپتان بننے والے شاہین کی ٹوئٹ وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بابر اعظم کے کپتانی سے استعفیٰ دینے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح ذرائع ابلاغ میں پھیل گئی، جس کے بعد سابق کپتان کے مستعفی ہونے پر شاہین شاہ آفریدی کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ ہینڈ پیسر اور نومنتخب ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بابر اعظم کے استعفیٰ دینے کے بعد اپنے خیالات کا اظاہر کیا ہے۔ انھوں نے فوری طور پر اپنے جذبات کا اظاہر کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا سہارا لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انھوں نے لکھا کہ ’آپ کی قیادت مثالی رہی، اس دوران حقیقی ٹیم ورک اور دوستی کا مشاہدہ کرنا ایک اعزاز کی بات ہے۔

- Advertisement -

پیسر نے مزید لکھا کہ ’آپ کی صف اول کی قیادت اور ٹیم کے اتحاد اور اجتماعی کامیابی کا عزم قابل تحسین ہے۔ ہماری نگاہیں اس بارت پر مرکوز ہیں کہ آپ کو بیٹنگ کے مزید ریکارڈز توڑیں گے، انشااللہ۔‘

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر قومی کرکٹر بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہورہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرنا مشکل تھا لیکن یہی درست وقت ہے۔ بابر اعظم نے لکھا کہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹ بطور کھلاڑی کھیلتا رہوں گا، پی سی بی نے جو مواقع دیے اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں