جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اسرائیل کو دہشتگرد کہنے پر نیتن یاہو نے اردوان سے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے اسرائیل کو دہشتگرد ریاست کہنے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بھڑک گئے۔

اسرائیلی وزیر اعظم اور اعلیٰ سفارت کار نے ترکی کے ’دہشت گرد ریاست‘ کے بیان کی مذمت کی ہے۔

نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن دونوں نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی طرف سے اسرائیل کو ایک "دہشت گرد ریاست” کہنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اردوان نے اسرائیل کو ’دہشتگرد‘ ریاست قرار دے دیا

- Advertisement -

نیتن یاہو نے اسرائیل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ترک رہنما کی طرف سے "اخلاقی طور پر لیکچر” نہیں دیں گے، اردوان "دہشت گرد ریاست حماس” کی حمایت کرتا ہے۔

اس دوران کوہن نے X پر پوسٹ کیا کہ جو لوگ دہشت گردوں کی میزبانی کرتے ہیں اور دہشت گرد تنظیموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں وہ اسرائیل کی ریاست کو اخلاقیات کی تبلیغ نہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں