جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اسرائیلی بمباری سے فلسطین کی قومی والی بال ٹیم کے 2 کھلاڑی جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں فلسطین کی قومی والی بال ٹیم کے 2 کھلاڑی بھی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق صہیونی فوج کے غزہ کی پٹی میں قائم جبالیہ کیمپ پر بمباری میں فلسطین کی قومی والی بال ٹیم کے دو کھلاڑی ابراہیم قصیعہ او حسن ابو زعطیر بھی جاں بحق ہو گئے ہیں جو الصدقہ اسپورٹس کلب کا بھی حصہ تھے۔

ابراہیم قصیعہ نے 2021 میں ویسٹ ایشین بیچ سوکر چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا اور ستمبر میں چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں بھی قومی ٹیم کے ساتھ حصہ لیا۔

- Advertisement -

فلسطینی میڈیا کی جانب سے اس سانحے کی خبر کے فوراً بعد مغربی ایشیائی والی بال ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز اپنے فیس بک پیج پر حسن ابو زعیطر اور ابراہیم قصیعہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مغربی ایشیائی والی بال ایسوسی ایشن نے غزہ کی پٹی پر جارحیت کے نتیجے میں فلسطین کی قومی والی بال ٹیم کے دونوں کھلاڑیوں حسن ابو زعیطر اور ابراہیم قصیعہ کی وفات پر اپنے جاری کردہ بیان میں انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں