اسلام آباد: ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ 2022 میں پی ٹی آئی سے منحرف ہونے والے چند سابق ایم این ایز کو پاکستان مسلم لیگ ن میں ٹکٹ کے حصول کے سلسلے میں مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 20 میں سے 9 پی ٹی آئی منحرفین کو ن لیگ کا ٹکٹ حاصل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، ن لیگ میں ان کی یہ مخالفت 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج کی وجہ سے ہو رہی ہے۔
ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 میں سے 8 کو ٹکٹ دینے کی حمایت اور 3 کا فیصلہ پارٹی قیادت سے مشاورت سے ہوگا۔ ایک لیگی رہنما نے بتایا کہ ان منحرف ارکان میں سے جس کی حلقے میں پوزیشن بہتر ہوئی صرف اسے ہی ٹکٹ دیا جائے گا۔
لیگی رہنما کے مطابق ہو سکتا ہے کہ بعض کو ایم پی اے کا ٹکٹ ملے، اور ن لیگ اپنے رہنما کو ایم این اے کا امیدوار بنائے، تاہم ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ ان امیدواروں کے انٹرویوز اور مقامی حالات پر کرے گا۔