جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بھی اڈیالہ جیل میں ہی ہو گی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت اڈیالہ  جیل میں کرنے کی استدعا منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈاسکینڈل کیسزمیں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

احتساب عدالت کےجج محمد بشیر نے سماعت کی ، بشریٰ بی بی احتساب عدالت پیش نہ ہوئیں، عدالت نے استفسار کیا بشریٰ بی بی کےوکیل کدھرہیں؟ جس پر وکیل انتظار پنجوتھا نے بتایا کہ
بشریٰ بی بی کےوکیل ہائیکورٹ میں ہیں، استدعا ہے کہ سماعت جیل میں ہی رکھ لیں۔

- Advertisement -

جج محمد بشیر نے کہا کہ ٹھیک ہےجیل میں ہی سماعت کرلیتےہیں، آدھے گھنٹے تک میں جیل کےلئےنکلتاہوں، جس پر عدالت نے کہا کہ کب تک بشریٰ بی بی کےوکیل ہائیکورٹ سےفری ہوجائیں گے؟ تو وکیل انتظارحسین پنجوتھا کا کہنا تھا کہ آدھے گھنٹے تک فری ہو جائیں گے۔

بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بھی جیل میں ہی ہوگی، بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت جیل میں دن 11بجےہو گی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل کی استدعا پر چیئرمین پی ٹی آئی کے کیس کےساتھ جیل میں سماعت کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں