17.8 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’ورلڈ کپ کی تہلکہ خیز رپورٹ آنے والی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

سینیئر اسپورٹس تجزیہ کار نے دعویٰ کیا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوالے سے ایسی تہلکہ خیز رپورٹ آنے والی ہے کہ سب سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے۔

ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی ناقص ترین کارکردگی کے بعد ٹیم اور منیجمنٹ میں اکھاڑ پچھاڑ جاری ہے جب کہ میگا ایونٹ کے بعد ٹیم کارکردگی کے حوالے سے پی سی بی کو رپورٹ پیش کر دی گئی ہے جس کے بارے میں سینیئر اسپورٹس تجزیہ کار نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ایسی تہلکہ خیز رپورٹ ہوگی جس پر سب سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام ہر لمحہ پرجوش میں شریک تجزیہ کار شعیب جٹ نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر آفیشلز نے رپورٹ جمع کرا دی ہے جو ایسی تہلکہ خیز ہے کہ جان کر سب سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق جو رپورٹ جمع کرائی گئی ہے اس میں کچھ اچھی باتیں سامنے نہیں آ رہی ہیں۔ حکام اس رپورٹ سے جان جائیں گے کہ جو کچھ وہ سمجھ رہے تھے ٹیم میں اس سے یکسر الٹ معاملات چل رہے تھے۔

شعیب جٹ کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میگا ایونٹ کے دوران ٹیم نے دیے گئے پلان پر عمل نہیں کیا۔ کھلاڑیوں نے من مانیاں کی وہ کسی کی سنتے نہیں تھے۔ ایک دو روز میں تفصیل سے بتا سکتا ہوں کہ کس نے کیا کہا ہے۔

اس موقع پر سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ یہ منیجمن ٹکا پرانا طریقہ ہے کہ ہر بار شکست کا ملبہ کھلاڑیوں پر ڈالا جاتا ہے اور خود صاف بچ نکلتے ہیں۔ ہر بڑے ایونٹ کے بعد ہمیشہ ایسا ہی ہوتا آیا ہے کہ رپورٹ کھلاڑیوں کے خلاف ہی بنائی گئی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمارے ساتھ اور دیگر لڑکوں کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا گیا اور اب بھی یہی ہونے جا رہا ہے کہ کپتان یا کسی کھلاڑی کو قربانی کا بکرا بنا دیا جائے گا۔

شاہین شاہ کو ٹی 20 کی قیادت ملتے ہی کپتانی چھوڑنے کا مشورہ مل گیا!

کامران اکمل نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ پی سی بی حکام کو رپورٹ کے بجائے کارکردگی پر نظر رکھنی چاہیے اور جس کھلاڑی کی جو کارکردگی رہی ہے اسی کے حساب سے انہیں آگے لے کر چلیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں