پی سی بی نے قومی ٹیم کی قیادت تبدیل کرتے ہوئے شاہین شاہ کو ٹی 20 اور شا مسعود کو ٹیسٹ کپتان مقرر کیا ہے جس پر ٹیم کے ایک رکن نے خوبصورت الفاظ میں انہیں مبارک باد دی ہے۔
ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کر دی گئی ہیں جن میں اہم تبدیلی قیادت کی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شان مسعود کو ٹیسٹ جب کہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹی 20 کا کپتان مقرر کر دیا ہے جس کے بعد انہیں سابقہ اور موجودہ کرکٹرز کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھی دونوں کرکٹرز کو قیادت ملنے پر مبارک باد پیش کی ہے جس کے لیے خوبصورت الفاظوں کا چناؤ کیا ہے۔
محمد رضوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’دونوں شہزادوں کو نیا کردار بہت بہت مبارک ہو۔‘‘
رضوان نے شان مسعود اور شاہین شاہ کو مبارکباد دینے کے ساتھ دعا بھی دی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ بہت ساری دعائیں آپ دونوں کے لیے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کرکٹ کے لیے آپ کے ذریعے بہت ساری کامیابیاں دلوائے کیونکہ قیادت ایک بہت بڑی ذمے داری ہے۔
Donon shehzadon ko naya role bohut bohut mubarak ho.
Aur bohut saari duwaein ke Allah Pak aap donon se Pakistan ke liye bohut se azeem achievment karaye kyun ke ye aik bohut bari zimedari hai. Aameen.@iShaheenAfridi @shani_official pic.twitter.com/khmxSxXQMg
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) November 17, 2023
واضح رہے کہ شان مسعود کو ٹیسٹ کپتان بنائے جانے کے بعد ان کی سب سے پہلی ذمے داری آئندہ ماہ سے شروع ہونے والا دورہ آسٹریلیا ہے جس میں قومی ٹیم تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔
شاہین شاہ آفریدی کے لیے بڑا ٹاسک آئندہ سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والا آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ہوگا جس سے قبل گرین شرٹس نے انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آئرلینڈ اور نیدر لینڈ کے خلاف 19 ٹی 20 میچز بھی کھیلنے ہیں۔