اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

وہاب ریاض قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو قومی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر بنانے کا اعلان کردیا گیا ہے وہ دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی اسکواڈ کا انتخاب کریں گے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ قومی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بننا اعزاز کی بات ہے، یہ ایک چیلنج ہے، آسٹریلیا کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ دورے سے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری شروع کردیں گے، محمد حفیظ کی شکل میں اچھا ٹیم ڈائریکٹر موجود ہے، مل کر پاکستان کرکٹ کی کامیابی کیلیے کام کریں گے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ میرا بنیادی مقصد ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹاپ پرفارمرز کو اہمیت دینا ہے، میں فیڈ بیک اور مشورے کے لیے کھلاڑیوں کے لیے ہمیشہ دستیاب رہوں گا۔

وہاب ریاض کا پہلا اسائنمنٹ 14 دسمبر سے 7 جنوری تک آسٹریلیا میں ہونے والی 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز اور نیوزی لینڈ میں 12 سے 21 جنوری تک ہونے والی 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا انتخاب ہوگا۔

وہاب ریاض نے 2008 میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا اور 27 ٹیسٹ ،91 ون ڈے اور 36ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر237 وکٹیں حاصل کیں اور 1200 رنز بنائے۔

وہ تین عالمی کپ کھیل کر ان مقابلوں میں 35 وکٹوں کے ساتھ پاکستان کے دوسرے سب سے کامیاب بولر رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں