لاہور میں پولیس کی کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی جاری ہیں، کم عمر ڈرائیوروں کی گرفتاریوں سے تھانے بھر گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار روز میں 1632 کم عمر ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
سی ٹی او لاہور نے ناقص کریک ڈاؤن پر چھ سیکٹر انچارج کو شوکاز بھی جاری کردیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کم عمر ڈرائیوروں کو شخصی ضمانت پر نہیں چھوڑا جائے گا بلکہ انہیں عدالت سے ضمانت کے بعد رہائی ملے گی۔
لاہور میں تھانے کم عمر ڈرائیوروں سے بھر گئے، 4 روز میں 1632 کمسن ڈرائیور گرفتار، مقدمہ درج#ARYNews #Lahore pic.twitter.com/8K1TdX0L0o
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) November 17, 2023
سی ٹی او لاہور نے والدین کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ کم عمر بچوں کو گاڑیاں نہیں چلانے دیں۔
دوسری جانب ٹریفک پولیس نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک ماہ کے دوران 6 ہزار 961 گاڑیاں تحویل میں لیں۔
سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ رواں ماہ 11 ہزار گاڑیوں کے چالان کیے، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر دو ہزار روپے جرمانہ کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ نے کم عمر ڈرائیوروں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔