جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ثانیہ مرزا مداحوں کی شکر گزار

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے مداحوں کا شکریہ ادا کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق ٹیس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں اذہان والدہ کو پیار کررہے ہیں اور ساتھ میں ٹیبل پر کیک رکھا ہے۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں واٹس اسٹوریز، پوسٹس پر اور ذاتی طور پر ہر اس شخص کے لیے جو ہر جگہ سے جشن منانے آیا تھا ان تمام محبتوں اور خواہشات کے لیے میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔‘

- Advertisement -

ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’میں بہت خوش قسمت ہوں کہ وہ لوگ ہیں جو مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں چند لوگوں کو یاد کیا اور آپ جانتے ہیں کہ آپ کون ہیں۔‘

تاہم گزشتہ روز اس اسٹار جوڑی کے بیٹے اذہان ملک مرزا کی سالگرہ کی تقریب کی تصویر وائرل ہوئی تھی جس میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا طویل عرصے بعد ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

شعیب ملک بیٹے کی سالگرہ کے لیے خصوصی طور پر کراچی سے دبئی گئے تھے جہاں انہوں نے خوشگوار ماحول میں اذہان کی سالگرہ منائی۔

شعیب ملک نے حال ہی میں اپنی اہلیہ کے تعلقات کے حوالے سے ایک بیان میں کہا تھا کہ ثانیہ مرزا ذاتی مصروفیات کی وجہ سے بھارت میں مقیم ہیں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے 2010 میں شادی کی تھی اور 2018 میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں