ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

کیکر کی پھلی کے فوائد جان کر حیران رہ جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

کیکر جسے ببول کا درخت بھی کہا جاتا ہے اس کی پھلیاں انتہائی کڑوی ہونے کے باوجود اپنے اندر بے شمار فوائد سموئے ہوئے ہیں جسے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

آج ہم آپ کو کیکر کی پھلی سے تیار ہونے والے ایک انمول نسخے کے بارے میں بتانے والے ہیں یہ نسخہ مردوں اور عورتوں کے لیے یکساں مفید ہے کیکر کا درخت ہندوستان پاکستان کے اکثر مقامات پر باآسانی مل جاتا ہے لہٰذا اس کی پھلیاں حاصل کرکے اسے بالکل مفت میں تیار کیا جا سکتا ہے۔

تو اس نسخے کو تیار کرنے کے لیے آپ نے کیکر کی پھلی اس وقت لینی ہے جس وقت پھلی میں پانی خوب اچھی طرح سے بھر چکا ہو لیکن ابھی بیج سخت اور پختہ نہ ہوئے ہوں اس وقت کیکر کی پھلی حسبِ ضرورت لے کر اسے سائے میں رکھ کر خشک کر لیجئے جب اچھے سے خشک ہوجائے تو اسے باریک پیس کر پاؤڈر بنا لیجئے پھر اس کے ہم وزن چینی باریک پیس کر وہ بھی اس میں مکس کر لیجئے۔

- Advertisement -

یہ نسخہ مردوں میں پیشاب سے پہلے یا پیشاب کے بعد قطروں کی شکایت کو رفع کرتا ہے یعنی جریان کا بہترین اور کامیاب ترین علاج ہے۔

کیکر کے پتوں، چھال، پھلی اور گوند سبھی میں طبی افادیت پائی جاتی ہے، پتے اور چھال رطوبتوں کو خشک کرنے اور رستے ہوئے خون کو روکنے میں مفید ہیں، پھلی سانس کی نالیوں سے بلغی مواد اور ریشہ خارج کرنے میں معاون ہے گوند جلد کی حدت اور سوزش دور کرنے میں سود مند ہے، کیکر کی گوند کا لعاب دیگر ادویات کے ساتھ ملا کر سینے کے امراض نزلہ اسہال پیچش کے لئے اور سوزاک اور قرحہ کے علاج کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

اس گوند کا گاڑھا لعاب خارش پیدا کرنے والے زہروں کے لئے نہایت اعلیٰ تریاق ہے یہ زہر کے ذرات کو سمیٹتا اور معدہ کی جھلی پر ایک تہہ چڑھا دیتا ہے جس سے وہ زہر کے اثر سے محفوظ رہتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں