جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

چاند نہیں مانگ رہے، یو این ریلیف چیف کا اسرائیل سے جنگ بندی کا پھر مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: اقوام متحدہ نے ایک بار پھر غزہ میں سیز فائر کا مطالبہ کر دیا ہے، یو این ریلیف چیف مارٹن گریفتھس نے کہا کہ ہم چاند نہیں مانگ رہے، بنیادی اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی ملک لکسمبرگ میں غزہ کی پٹی کی صورت حال پر منعقدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ادارے کے سربراہ مارٹن گریفتھس نے کہا غزہ کے لوگوں کو خوف ناک اور ہولناک حالات میں سانس لینے کا موقع دیا جائے۔

انھوں نے غزہ میں مزید سرحدی گزر گاہیں کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم چاند نہیں مانگ رہے، ہم شہری آبادی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے اور اس بحران کو روکنے کے لیے درکار بنیادی اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔‘‘

مارٹن گریفتھس نے کہا ہم صرف جنگ بندی کا مطالبہ کر رہے ہیں، کسی ناممکن چیز کا نہیں، مجھے یہ حقیقی خدشات نظر آ رہے ہیں کہ اگر ہم نے ابھی کارروائی نہیں کی تو یہ ایک ایسا تنازعہ ہے جس کے مقبوضہ فلسطینی سرزمین کے دیگر حصوں میں مزید پھیلنے کا امکان ہے، اور خطے کو مزید تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں