بھارت کے سابق انٹرنشینل کرکٹر اور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے ورلڈ کپ میں بھارت اور آسٹریلیا کی کامیابی کا راز بتادیا۔
بھارت میں جاری ورلڈ کپ کا فائنل کل احمد آباد کے نریندنرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، بھارت چوتھی مرتبہ ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے جب کہ آسٹریلیا یہ اعزاز نویں مرتبہ حاصل کررہا ہے۔
کرکٹ کے عالمی میلے میں بھارت اب تک ناقابل شکست رہا جب کہ آسٹریلیا نے صرف دو مرتبہ ہی شکست کا مزہ چکھا ہے۔
Australia have 9 Test match regulars in their one day side. India have 10. Both teams in the finals. Shows 50 overs cricket, as a format, is closer to Tests than T20s.
— Sanjay Manjrekar (@sanjaymanjrekar) November 18, 2023
دونوں ٹیموں کی کرکٹ کی عالمی جنگ فائنل میں پہنچنے پر ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اظہار خیال کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے کہا کہ آسٹریلیا کی ون ڈے ٹیم میں موجود 9 کھلاڑی ٹیسٹ اسکواڈ میں بھی شامل ہیں جب کہ بھارتی اسکواڈ میں ان کھلاڑیوں کی تعداد 10 ہے۔
سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ کے فائنل میں ہیں، ون ڈے فارمیٹ ٹی ٹو 20 کے مقابلے میں ٹیسٹ سے زیادہ ممالثلت رکھتا ہے۔