جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

درفشاں سلیم کی بغیر میک اپ تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم کی بغیر میک اپ تصویر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر درفشاں سلیم نے نئی تصویر شیئر کی جس میں انہیں بغیر میک اپ کے مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

درفشاں سلیم نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’جلد میں کوئی فلٹر نہیں ہے۔‘

- Advertisement -

انہوں نے چند دنوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

درفشاں سلیم سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ درفشاں سلیم اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈراموں ’کیسی تیری خود غرضی‘۔ ’پردیس‘ اور بھڑاس میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جیسے آپ کی مرضی‘ میں درفشاں سلیم ’علیزے‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جس میں ان کے ساتھ لیڈ رول میں میکال ذوالفقار موجود ہیں۔

جیسے آپ کی مرضی کی ہدایت کاری کے فرائض صبا حمید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نائلہ جعفری نے لکھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں