پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار نے بالی وڈ کا مشہور گانا گا کر صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ و گلوکار محسن عباس حیدر نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
View this post on Instagram
شیئر کی جانے والی ویڈیو میں انہیں بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ویر زارا کا مشہور گانا ’’ کل ہو نا ہو‘‘ گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکارہ و گلوکار محسن عباس حیدر نے ویڈیو کے کیپشن میں ’’ وہ مہربان کل ہو نا ہو‘ لکھا ہے۔
View this post on Instagram
معروف گلوکار نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی آواز کی تعریف کررہے ہیں۔
اداکار و گلوکار سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ 2019 میں محسن عباس حیدر پر ان کی سابق اہلیہ نےجنسی تشدد کرنے اور دھوکا دینے کا الزام عائد کیا تھا، جس کے بعد محسن عباس حیدر کے کیریئر کو بھی کافی نقصان پہنچا تھا۔