جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

فائنل سے قبل سچن ٹنڈولکر نے ویرات کوہلی کو کیا تحفہ دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ سے قبل ویرات کوہلی کو خصوصی تحفہ پیش کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ایونٹ کا فائنل میچ کھیلا جا رہا ہے جسے دیکھنے کیلیے نامور شخصات اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ رنز اسکو کرنے کا ریکارڈ توڑا تھا۔

- Advertisement -

سچن ٹنڈولکر نے 2003 میں جنوبی افریقا میں ورلڈ کپ کے دوران 673 رنز بنائے تھے جبکہ ویرات کوہلی نے حالیہ ایونٹ میں 674 رنز بنا کر ریکارڈ توڑا۔

ویرات کوہلی کو خراج تحسن پیش کرنے کیلیے سچن ٹنڈولکر نے اسٹیڈیم میں ویرات کوہلی کو اپنی دستخط شدہ جرسی تحفے مین دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں