آسٹریلین وکٹ کیپر جوش انگلس نے ورلڈکپ فائنل میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں کینگرو وکٹ کیپر نے وکٹوں کے پیچھے پانچ شکار کیے۔ یہ کسی بھی عالمی کپ فائنل میں پہلا موقع ہے جب وکٹ کیپر نے پانچ کیچز پکڑنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔
انگلس نے شریاس آئیر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، سوریا کمار یادیو اور محمد شامی کو لگاتار وکٹوں کے پیچھے کیچ کرتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔
آسٹریلین باؤلرز نے فائنل میں بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا اور بھارتی سورماؤں کی بساط 240 رنز پر لپیٹ دی۔ یہ ایونٹ میں پہلا موقع ہے جب بھارتی ٹیم آل آؤٹ ہوئی۔
واضح رہے کہ آسٹریلین کپتان پیٹ کمننز فائنل میں بھارتی ٹیم کو آؤٹ کرنے اس قدر متمنی تھے کہ انھوں نے ایک مرحلے پر آٹھ اوورز میں سات مختلف بالرز کا استعمال بھی کیا تھا۔