بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

کراچی : گھر میں ڈرامائی انداز میں 2 کروڑ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اورنگی ٹاؤن میں واقع گھر میں ڈرامائی انداز میں کروڑوں کی ڈکیتی کرنے والے اصلی پولیس اہلکار نکلے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں محافظ ہی لٹیرے بن گئے، کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گھر میں دو کروڑ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا، ڈکیتی کی واردات میں نقلی نہیں اصلی پولیس ملوث نکلی۔

اورنگی ٹاؤن نمبر پانچ میں پولیس کی وردی میں ملبوس ملزمان نے2 کروڑ روپے سے زائد کی ڈکیتی کی ، ذرائع نے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن ویسٹ زون میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں ساؤتھ زون پولیس کے اہلکار موجود تھے، مبینہ طور پر ڈکیتی کی واقعے میں پولیس پارٹی دو کروڑ سے زائد رقم اور سونا لے کر چلی گئی۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق پولیس پارٹی گھر میں لگے کیمروں کی سی سی ٹی وی ریکارڈنگ ڈیلیٹ کر دی تھی، البتہ گلی میں لگے ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں واقعہ ریکارڈ ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ملزمان کی تعداد پندرہ تھی ، اہل خانہ ڈکیتوں کو پولیس اہلکار سمجھتےرہےجنہوں نے گھر میں داخل ہوکر سکون سے دوگھنٹےتک لوٹ مار کی اور دو کروڑ روپے، ستر تولے سونے کے علاوہ دیگرسامان لوٹ کرلے گئے، ڈاکو جاتے ہوئے دو بھائیوں کو بھی ساتھ لے گئے، جنہیں انہوں نےبلوچ پُل پرچھوڑدیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ملزمان پولیس موبائل ویگوگاڑی، مہران کاراور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کے ڈکیتی میں ملوث ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا، آئی جی کے حکم پر ساؤتھ زون کے اعلیٰ افسر اور اہلکاروں کیخلاف تحقیقات شروع کردی گئی۔

گذشتہ روزاورنگی ٹاؤن کےگھرمیں دو کروڑروپےکی ڈکیتی ہوئی تھی اور ڈکیتی میں گھرسےسونااورنقدی لوٹی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں