جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی میں بھی اسموگ شدت اختیار کرگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کا فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت ہے، جہاں ایئر کوالٹی 247 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوا، جس کے بعد دنیاکے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھی اسموگ شدت اختیار کرگئی، ہوا میں آلودگی 247 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی، ہواؤں کی رفتار کم ہونے کے سبب مختلف اقسام کی گیسز اور گرد وغبار کے ذرات فضاء کو زہریلا کر رہے ہیں۔

کراچی کی فضا بھی آلودہ اور انتہائی مضرصحت ہے اور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم سرما کے آغاز سے سمندری ہواٸیں نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں جبکہ شمال مشرق اور مغرب کی سمت سےہلکی رفتار سے چلنے والی ہواوں کے باعث آلودگی کےزرات فضا میں جمع ہوجاتے ہیں، کراچی گزشتہ روز آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 100 سے 200 تک فضامیں آلودگی کےزراعت صحت کیلئےانتہائی مضر ہے، شہری باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال کریں۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہر میں آج بھی موسم خشک رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت30سے32ڈگری سینٹی گریڈجانےکاامکان ہے۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہے گا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

لاہور، اوکاڑہ، نارووال، سرگودھا، فیصل آباد اور جھنگ میں صبح کے اوقات میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں