منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

’غزہ میں قتلِ عام بچوں کا ہولوکوسٹ ہے ‘

اشتہار

حیرت انگیز

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اسرائیلی افواج کی غزہ میں وحشیانہ کارروائیاں چلڈرن ہولوکاسٹ ہے۔

نگراں وزیراعظم نے ”زارا الرٹ” موبائل ایپ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غزہ میں قتلِ عام کو بچوں کا ہولوکوسٹ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کے عالمی دن پر غزہ کے ان بچوں کا خیال آیا جنہیں خاک وخون میں نہلا دیا گیا جن کے ہاتھ پاؤں سرسلامت نہیں صرف لاشیں پڑی ہیں۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ پروفیشنل فوج پروفیشنل فوج سےلڑتی ہے نہتے بچوں کو قتل نہیں کرتی اسرائیل خود کو بونا ثابت کر رہا ہے یہ قتل عام بند ہونا چاہئے پیشہ ورانہ فوج نہتے شہریوں کو نشانہ نہیں بناتی۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے معاملے پر اپنے مقاصد سے ہٹ رہی ہیں فلسطین میں جاری بربریت فوری ختم ہونی چاہیے جو ظلم فلسطین میں ہورہاہے اس کا تعلق کسی مذہب سے نہیں دنیا بھر کے لوگ فلسطین میں مظالم پر احتجاج کر رہے ہیں فلسطین میں جو کچھ ہورہاہے وہ دیکھا نہیں جاتا، فلسطین کے معاملے پرافسوس ہے کہ میں اپنے آپ کو بےبس محسوس کر رہا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں