بھارتی کرکٹ بورڈ سے ورلڈ کپ وننگ کپتان کپل دیو نے شکوہ کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل دیو نے بی سی سی آئی سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا تھا کہ تیراسی کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے ساتھ فائنل دیکھنے جاؤں لیکن بورڈ نے فائنل دیکھنے کے لیے نہیں بلایا۔
سابق کپتان کپل دیو نے کہا کہ کبھی کبھی لوگ بھول جاتے ہیں۔
کپل دیو کا کہنا تھا کہ سادہ سی بات ہے کہ انہوں نے نہیں بلایا اور میں نہیں گیا ، میں1983 کی وننگ ٹیم کے ساتھ جانا چاہتا تھا لیکن مجھے لگتا ہے کہ اتنے بڑے ایونٹ کی ذمہ داری ان پر تھی شاید وہ بھول گئے ہوں۔
Indian Legend Kapil Dev Deserves Respect.
Jay Shah destroyed Indian cricket. pic.twitter.com/NtrY1OB5gC
— Nawaz (@Rnawaz31888) November 20, 2023
کپل دیو کے علاوہ نریندرا مودی اسٹیڈیم میں موجود دیگر سابق ہندوستانی کپتانوں میں سورو گنگولی بھی شامل تھے، جنہیں بی سی سی آئی کے سابق صدر کی حیثیت سے مدعو کیا گیا تھا۔ ماضی کے صدور اور عہدیداروں کو مدعو کرنا بی سی سی آئی کا معمول ہے۔
ایک صارف نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کپل دیو کو بھلایا نہیں جا سکتا ہاں ان کو جان بوجھ کے نظر انداز ضرور کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے کپل دیو کی قیادت میں اپنا سب سے پہلا عالمی کپ جیتا ، اس وقت 60 اوورز کا فارمیٹ تھا۔ کپل دیو کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم نے ایک لو اسکورنگ مقابلے میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو ہرا کر ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا ۔