بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست پر 23 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 23 سالہ نوجوان بھارتی شکست پر افسردہ تھا اور اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ نوجوان بھارت کی شکست پر غمزدہ تھا۔
نوجوان کی لاش مغربی بنگال کے ضلع بنکورا میں ایک سنیما کے قریب سے برآمد ہوئی۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس نے موت کی وجہ کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن کہا ہے کہ واقعے کے وقت گھر میں کوئی اورموجود نہیں تھا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا نے بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار عالمی کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
بھارت کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 240 رنز پر آل آؤٹ ہوئی جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔