جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

اتھیا شیٹی نے شکست کے باوجود بھارتی ٹیم کو بہترین قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اداکارہ اتھیا شیٹی جو بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کے آر راہول کی اہلیہ ہیں انہوں نے ورلڈ کپ فائنل میں ہارنے والی بھارتی ٹیم کے دکھوں کا مداوا کرنے کی کوشش کی ہے۔

یاد رہے کہ اتوار 19 نومبر کو احمد آباد میں ہونے والے ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر افسردہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اتھیا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک نوٹ شیئر کیا ہے۔

اس نوٹ میں اتھیا نے بھارتی ٹیم کو بہترین ٹیم قرار دیا۔ آسٹریلیا نے بھارت کو چھ وکٹوں سے ہرا کر عالمی کپ کی ٹرافی اپنے نام کی۔

تھیا شیٹی نے بھارتی ٹیم کی ایک تصویر بھی اپنے نوٹ کے ساتھ شیئر کی جس میں انہوں نے شکست خوردہ ٹیم کو بہترین قرار دیا۔

واضح رہے کہ 31 سالہ اتھیا شیٹی کی کے آر راہول کے ساتھ اس برس جنوری میں شادی ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں