روضہ رسول ﷺ کے خادم شیخ عبدہ علی ادریس شیخ مدینہ منورہ میں انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کی گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق روضہ رسول ﷺ کے خادم شیخ عبدہ علی ادریس گزشتہ روز مدینہ منورہ میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کی گئی جس میں سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔
- Advertisement -
مرحوم شیخ عبدہ علی ادریس شیخ روضہ شریفہ کے خدام (الاغوات) میں سے ایک تھے جس کے مطابق یہ حجرہ مبارکہ کی دیکھ بھال پر مامور اور اس کے کلید بردار بھی تھے۔
اس کے علاوہ وہ مسجد نبوی کے کھولنے، بند کرنے، روشن اور معطر کرنے کے امور بھی انجام دیتے تھے۔
واضح رہے کہ مسجد نبوی شریف میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کے لیے مامور ’مخصوص افراد‘ اغوات کہلاتے ہیں۔